دینہ

نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے ینگ فرینڈز کرکٹ کلب کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی

دینہ: نیو ینگ اسٹار گرین کی بولنگ کے سامنے ینگ فرینڈز کی بیٹنگ بری طرح ناکام، نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے ینگ فرینڈز کرکٹ کلب کو دوسرے میچ میں بھی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

چک اکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیو ینگ سٹار گرین کے کپتان ملک آصف نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا 25 اورز کے اس میچ میں ینگ فرینڈز کی پوری ٹیم 17 اوورز میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے جبار وکی نے 4 اور ابراہیم نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،نیو ینگ سٹار گرین کرکٹ کلب نے 126 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 16 اوزر باآسانی حاصل کر لیا۔

نیو ینگ سٹار گرین کی جانب سے ملک آصف نے کپتانی انگر کھیل کر 35 جبکہ راجہ عمران مانی نے 30 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ،اس میچ میں نیو ینگ سٹار گرین کے کپتان اور وائس کپتان میچ نہیں کھیل رہے تھے۔

اس میچ میں کپتانی کے فرائض سینئر کھلاڑی ملک آصف نے سرانجام دیے، میچ جیتنے کی خوشی میں سینئر کھلاڑی ملک آصف کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ کھانے کی دعوت بھی دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button