
سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر سیمنٹ سے بھرے ٹرک کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایک شخص زخمی، لاکھوں کا نقصان، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح پونے تین بجے کے قریب راولپنڈی کی سمت سے آنے والا سیمنٹ سے بھرا ٹرک جب ترکی موڑ کے مقام پر اترائی سے نیچے اتر رہا تھا کہ اچانک ٹائر برسٹ ہوتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ٹرک میں سوار ایک شخص فواد ولد اعوان شاہ عمر 28 سال سکنہ پشاور شدید زخمی ہو گیا اور لاکھوں روپے مالیت کاسیمنٹ بھی جل گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا مگر تیز آگ نے گاڑی سمیت تمام سامان کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا جس سے نقصان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔