
دینہ: جہلم پولیس کا جرائم عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم اویس ولد محبوب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اختر ولد رحیم سکنہ سلیمان پارس کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد مان ولد محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد حسیب ولد داؤد حسین سکنہ گنگال تحصیل سوہاوہ جہلم کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔