
جہلم: پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے خوف کا شکار ہے ، عدلیہ کا دباؤ نہ آیا تو حکومت یہ خطرہ مول نہیں لے گی۔
ان خیالات کا اظہار سابق ممبرصوبائی ا سمبلی چوہدری نذر حسین گوندل نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی اور انتخابی انجام سے آگاہ ہے ، اس لئے وہ دھاندلی پلان کے بغیر بلدیاتی انتخابات کے جھنجٹ میں پڑنا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اچھی طرح جان لے کہ میڈیا سول سوسائٹی اور ووٹرز ان کو کسی بھی غیر قانونی حربے کی اجازت نہیں دیں گے ، مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار ہے اور وہ پنجاب بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کمپنی ہر میدان میں بری طرح پٹ چکے ہیں ۔