جہلم

جہلم میں غیرقانونی خطرناک ہورڈنگ بورڈز کا معاملہ جوں کا توں بر قرار، ڈی سی جہلم ایکشن لیں

جہلم میں غیر قانونی ہولڈنگ بورڈز کا معاملہ جوں کا توں بر قرار ہے جس میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت تاحال نہ ہو سکی۔

ماضی میں بھی نوٹسز جاری کر نے تک کا روائی کو محدود رکھا گیا ہے اور اب بھی ایسا ہی لگ رہا ہے کہ غیرقانونی بورڈز مالکان کو وقتی طور پر نوٹسز جاری کر کے معاملے کو پھر دبا دیا جائے گا اور پھر یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔ سرکاری خزانے کو کرو ڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔

یہ سب میونسپل کمیٹی جہلم اور MOR برانچ کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے جو غیر قانونی ہولڈنگ بورڈز مالکان کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور اپنے حصے کی رقم لے کر چپ کی بکل مار ے بیٹھے ہیں ایسے لو گوں کو بے نقاب کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

جہلم میں غیر قانونی ہولڈنگ بورڈز کی بھر مار ہے 45 سائن بورڈز نصب ہیں جن میں سے صر ف 5 سائن بورڈز کے این او سی ہیں جبکہ باقی کسی کا این او سی بلدیہ جہلم سے جاری نہیں ہو ا۔قابل تشویش با ت یہ ہے کہ کئی سالوں سے لگے سا ئن بورڈز کا ریو نیو کہاں جا رہا ہے ،کون لے رہا ہے۔ MOR برانچ کی خا موشی پر سوال اٹھنے لگے ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اس معاملے کا فوری نو ٹس لیں غیر قانونی ہولڈنگ بورڈز کیوں لگے ہیں ان کا ریو نیو کہاں جا رہا ہے اور ان کی پشت پنا ہی کون کر رہا ہے، اس کی انکوائری کر وائی جائے۔ غیرقانونی سائن بورڈز جو سکیورٹی رسک بنے ہیں ان کو فوری طو ر پر اتر وایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button