جہلم
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مسلم ڈینٹل کلینک جہلم کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ اور سی ای او مسلم ڈینٹل کلینک محمد مسلم چوہدری نے 13 ستمبر 2022 کو ایک مفاہمتی یاداشت پردستخط کئے۔
اس ایم او یو سے جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 1500 ممبرز کو فائدہ ہوگا، ان کی سرجری اور معائنہ بالکل فری ہوگا، اس کے علاوہ بریسز، دانتوں کی فلنگ، صفائی وغیرہ پر رعایت دی جائے گی اور مسلم ڈینٹل کلینک کی انتظامیہ کواجازت ہوگی کہ وہ تشہیری مواد واضع طور پر جہلم چیمبرآف کامرس کی بلڈنگ میں کر سکیں گے۔
مفاہمتی یاداشت کا یہ معاہدہ 30 دسمبر 2023ء تک ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ کاوش چیئرمین میڈیا اسٹینڈنگ کمیٹی و ایگزیکٹو ممبر چوہدری سہیل عزیز کی ہے۔