نواز شریف کا مخالف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں بیٹھا ہے، بلال اظہر کیانی

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی کے پاس ملک کے مسائل کاحل نہیں ہے۔ نواز شریف کا مخالف اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جیل میں بیٹھا ہے، دوسرا پنجاب میں پاؤں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ بھی اسی کا ماڈل استعمال کر رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ آؤ ملک کے کام کے متعلق کوئی بات نہ کرو اور نواز شریف کے بارے میں برا بھلا کہو۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 60کے امیدوار برائے ایم این اے بلال اظہر کیانی نے دینہ مین چوک میں میاں عرفان اور قیصر خوشحال کی طرف سے منعقد میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کس بے دردی کے ساتھ وزارت عظمیٰ سے نکالا گیا، وہ نہ صرف نواز شریف کو نہیں پاکستان اور دینہ جہلم کو اس کی سزا دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف دور میں سستی بجلی ، سستی روٹی ،ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور دینہ اور سوہاوہ کو بھی گیس ملنے والی تھی روز گار کے مواقع شروع ہو گئے تھے۔ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی، ملک میں کسی شخص نے ترقی دی ہے موٹرے دیے ہیں تو وہ نواز شریف ہے۔ قوم 8فروری کو نواز شریف کے ساتھ وفا کو ثابت کرتے ہوئے شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو کامیاب بنائیں۔

تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی24 راجہ یاور کمال نے کہا کہ 2018میں جو دینہ کے حالات تھے تو میں آیا تو شہر کے حالات ٹھیک کیے، میں اپنے دور میں ایم پی اے بن کر نہیں رہا، ریڑھی والوں کے ساتھ نیچے بیٹھ کر خادم بن کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی دعاؤں سے میں دوبارہ منتخب ہو کر علاقہ کے مسائل پہلے سے بھی بہتر کروں گا ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا ، 8فروری کو عقاب پر مہر لگا کر اپنے شہر کی تقدیر بدلیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 25 جہلم چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ ہمارا مقابلہ اس مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے۔ انشاء اللہ 8فروری کو ہر طرف شیر ہی شیر ہو گا، میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنا کر ملک کو ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن کریں گے۔

تقریب سے میاں علی عنصر ، چوہدری قیصر خوشحال ، شادہ جٹ، میاں ندیم امین ، وسیم خان ، میاں ہارون ، رمیز بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button