جہلم

جہلم شہر میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا سڑکوں اور بازاروں میں سے گزرنا محال

جہلم: شہر میں تجاوزات کی بھرمار، میونسپل کمیٹی کے افسران اور ٹریفک پولیس تجاوزات ختم کروانے کی بجائے تجاوزات بڑھانے میں مصروف جبکہ شہریوں کا سڑکوں ، بازاروں میں سے گزرنا محال ہو چکا ہے ، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے ، جبکہ میونسپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹر ، چیف آفیسر سمیت دیگر عملہ تجاوزات ختم کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، شہر کی جس سڑک کی طرف آپ جائیں تو تجاوزات کے باعث سڑکوں پر سے گزرنا محال ہو گا۔

چند روز قبل ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے تجاوزات ہٹوانے کا ڈھونگ رچایا اور فوٹو سیشن کے ذریعے ارباب اختیار کو سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوا دیں، لیکن چند گھنٹے بعد ہی میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے تجاوزات دوبارہ قائم کر لی گئیں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اہم بازاروں ،سڑکوں ، چوک چوراہوں میں تجاوزات میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث قائم ہو چکی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ تجاوزات ہٹانے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ۔ تجاوزات کے باعث شہر سے گزرنا ناممکن ہو چکا ہے۔

میونسپل کمیٹی کے افسران آپریشن کے نام پر دکانداروں کو خوفزدہ کرکے انکروچمنٹ عملے کو ریٹس بڑھانے کا موقع فراہم کرتے ہیںاس طرح انکروچمنٹ کے عملے کی سرپرستی میں شہر کی سڑکوں ، چوک چوراہوں ، بازاروں میں ہر جانب تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی جائے جو جہلم شہر اور ملحقہ علاقوں کے بازاروں چوک چوراہوں میں قائم تجاوزات کا معائنہ کرتے ہوئے اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کریں تاکہ شہر میں قائم تجاوزات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button