جلالپور شریفپنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان: جلالپور شریف میں 8 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، 8 سالہ بچے سے نازیبا حرکات کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی۔

درخواست دہندہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے میرے بیٹے کو مکئی کی فصل میں لے جا کر نازیبا حرکات کیں، ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں اور عورتوں سے زیادتی جیسے مقدمات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button