سوہاوہ

سوہاوہ میں گدھوں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا، 2 دنوں میں درجنوں حادثات، متعدد زخمی

سوہاوہ: گدھوں نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا، 2 دنوں میں درجنوں حادثات، متعدد زخمی، لاکھوں روپے کا نقصان، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر کسی بڑے حادثے کی منتظر۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوہاوہ شہر میں گدھوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، جی ٹی روڈ پر دھندناتے ان گڈھوں کی وجہ سے اب تک درجنوں حادثات ہو چکے ہیں جس میں شہری نہ صرف شدید زخمی ہوئے بلکہ لاکھوں روپے کا مالی نقصان بھی اٹھایا۔

سر عام جی ٹی روڈ اور شہر کو اپنی ملکیت سمجھنے والے ان گڈھوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ایسا لگتا ہے کہ یہ گدھے اتنے با اثر ہیں کہ ہماری شریف انتظامیہ ان کے سامنے بے بس ہے، عوامی حلقے شہر بھر میں گشت کرتے ان گدھوں سے سخت پریشان ہیں جس پر انتظامیہ کو ہماری اس معصوم عوام پر ترس کھاتے ہوئے خود کو جگانا ہو گا اور اس کا نوٹس لے کر عوام کے دلوں کی ترجمانی کرنا ہو گی کیونکہ سوہاوہ شہر کی عوام دل میں تو احتجاج کی کیفیت رکھتی ہے لیکن زبان اور عمل سے احتجاج کرنے سے قاصر ہے۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان گدھوں سے جو ہمارے شہر پر مسلط ہیں عوام کو نجات دلانے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ شہری سکون سے رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button