جہلماہم خبریں

جہلم شہر میں بڑی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے جلد شروع کر دیئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ

جہلم: شہر میں بڑی سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے جلد شروع کر دیئے جائیں گے جس کے لیے ستائیس کروڑ روپے منظور ہوچکے ہیں۔

ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے شہریوں کی شکایات کے ضمن میں شہریوں اور صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈِنگی پُلی تا پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ کی دو رویہ سڑک کے لیے تئیس(23) کروڑ کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں جبکہ یہ بہترین کارپٹڈ روڈتعمیر کی جائے گی۔

نعمان حفیظ نے بتایا کہ بلال ٹاؤن کی مین روڈ کے علاوہ اندرونی سڑکوں کی تعمیر کے لیے چار کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری ہوچکی ہے جن کے لیے اخبار میں اشتہار دے دیا گیا ہے جبکہ ان سڑکوں کی تعمیر کے لیے ممتاز روحانی اسکالر بابا جی عرفان الحق نے اپنی ذاتی کاوشوں سے یہ فنڈز منظور کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سڑکیں کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں اور عوام کو مشکلات درپیش تھیں۔ جہلم کے تمام سماجی حلقوں نے بابا جی عرفان الحق کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ دونوں منصوبوں پر ستائیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے بتایا کہ یہ دونوں منصوبوں کی تعمیر معیاری ہوگی۔جس سے عوام کی ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button