جہلم

جہلم شہر کے ہزاروں باسی گندا پانی پینے پر مجبور، غریب عوام صاف پانی کیلئے دربدر

جہلم: شہر کے ہزاروں باسی گندا پانی پینے پر مجبور، سیوریج کی پائپ لائنیںجگہ جگہ سے لیک ہونے کیوجہ سے صاف پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہونے لگا۔

بلال ٹاؤن، پروفیسر کالونی، عباس پورہ، اسلام پورہ، کریم پورہ، جادہ، مشین محلہ 1,2,3 محمدی چوک سمیت ملحقہ آبادیوں کے ہزاروں باسی جانوروں جیسی زندگیاں جینے پر مجبور ہیں، منرل واٹر فروخت کرنے والے دکانداروں کی چاندی ہو گئی ہے۔

غریب عوام صاف پانی کیلئے دربدر، خواتین اور بچے واٹر فلٹریشن پلانٹس پر پانی لینے جائیں تو وہاں لمبی قطاروں میں پانی لینے والوں کا رش دکھائی دیتا ہے۔ شہر کے چند ایک علاقوں میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کے واٹر فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے جاتے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دہائیاں قبل واٹر سپلائی کی پائپ لائنیں بچھائی گئیں جو کہ زیادہ عرصہ گزرجانے کے باوجود زنگ آلود ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہو چکی ہیں جبکہ سیوریج کے پائپ لیک ہونے کیوجہ سے سیوریج کا پانی واٹر سپلائی کے پائپوں میں شامل ہو کر شہریوں کے گھروں میں سپلائی کیا جا رہاہے جس کے استعمال سے شہری، معدہ، جگر، انٹریوں سمیت موزی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر اور ملحقہ آبادیوں میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جائیں تاکہ شہری مضر صحت پانی کے استعمال سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button