جہلم

جہلم میں ٹریفک دفتر کو مسائل نے گھیر لیا، DSP ٹریفک پولیس کی سیٹ کئی ماہ سے خالی

جہلم: ٹریفک دفتر کو مسائل نے گھیر لیا، DSP ٹریفک پولیس کی سیٹ کئی ماہ سے خالی ہے ایک اہم سیٹ اتنے عرصے سے خالی پڑی ہے جس کا اثر ٹریفک دفتر سمیت ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بھی پڑ رہا ہے جہاں DSP ٹریفک کی سیٹ خالی ہو نے سے یہ ڈیپارٹمنٹ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دینے سے قاصر ہے، سٹاف کی کمی نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

ٹریفک دفتر میں انسپکٹر کی 7 پوسٹیں ہیں جن میں 3 سیٹوں پر انسپکٹر تعینات ہیں جبکہ 4خالی ہیں۔ ASIکی 21 پوسٹیں ہیں 11 اے ایس آئی اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں جبکہ 10سیٹیں خا لی پڑی ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل کی 39 سیٹیں ہیں 7 کانسٹیبل کام کر رہے ہیں جبکہ 32 سیٹوں پر کانسٹیبلز کی تعیناتی نہیں کی گئی۔

کا نسٹیبل کی 135 سیٹیں ہیں 29کا نسٹیبل مو جود ہیں جبکہ 106کا نسٹیبلز کی تعینا تی نہ کی جا سکی ۔ٹریفک پو لیس کی منظور شدہ نفری کی تعداد 222ہے 72ٹریفک پو لیس اہلکار وں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 150سیٹیں خا لی چھو ڑ دی گئی۔

جہلم کی 3تحصیلوں میں ٹریفک ڈیو ٹی لگا ئی جا تی ہے مگر تحصیل سو ہاوہ میں تا حال ٹریفک ڈیو ٹی نہیں لگا ئی جا سکی۔ٹریفک دفتر میں اتنی اہم سیٹیں خا لی پڑی ہیں تو کام کیسے ہو گا ،72پو لیس اہلکار کیسے 222لو گوں کی ذمہ داریا ں نبھا ئیں گے اسی لئے جہلم میں ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضا فہ دیکھنے میں آتا ہے۔

ایک ڈیپا رٹمنٹ کا ہیڈ بھی مو جود نہیں DSPٹریفک کی سیٹ خا لی پڑی ہے اس کے علاوہ انسپکٹر ،اے ایس آئی ،ہیڈ کا نسٹیبل ،کا نسٹیبل کی تعداد بھی کم ہے ۔ ٹریفک دفتر میں کئی مسائل سے شہر یوں کو دو چار ہو نا پڑ رہا ہے ٹریفک دفتر میں پارکنگ اور سیکیو رٹی کے خاطر خواہ انتظا مات مو جود نہیں ہیں۔پارکنگ کی سہو لت نہ ہو نے کی وجہ سے شہر یوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

ٹریفک دفتر میں معلوما ت سنٹر مو جود نہیں ہے اگر کو ئی راہنما ئی حا صل کر نے کے لئے آجا ئے تو لٹو کی طرح گھو متا رہتا ہے اسے کبھی کہا جا تا ہے اِدھر جا ئیں ،کبھی کہا جا تا ہے اَدھر جا ئیں ۔لوگ گھوم گھوم کر اور تھک ہا ر کر واپس چلے جا تے ہیں۔

عوامی و سما جی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے ڈی ایس پی ٹریفک پو لیس اور دیگر سٹا ف کی تعینا تی ، سیکیورٹی اور پارکنگ کے مسئلے کو حل کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button