
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ موجودہ ٹیم اچھی ہے بابر اعظم کی قیادت میں بہت کامیابیاں ملی ہیں۔
سابق کپتان راشد لطیف نے جہلم میں ضمیر جعفری اسٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا جوش پورے ملک میں ہے، نوجوان نسل کوا سپورٹس کی طرف لے کر آنا ہے چاہییکرکٹ ہو فٹ بال ہو یا ہاکی۔
عمران خان کے متعلق سوال پر راشد لطیف نے جواب دیا کہ سیاست پر بات نہیں کر سکتا۔
راشد لطیف نے کہا کہ چار ملکی ٹورنامنٹ کی سوچ اچھی ہے لیکن عمل درآمد نہیں ہو سکتا، اس کی وجہ بھارت ہم سے نہیں کھیلے گا۔ اگر چار ملکی بھارت نہیں کھیلتا تو نیوزی لینڈ کو لیا جائے، چار ملکی کا ٹائم فریم نئیں دیا گیا چوبیس کی بات کر رہے ہیں یا چھبیس یا اٹھائیس کی یا تیس کی۔
سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ میں یہ سال بہت اچھا گذرا ہے اس کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔ ہمارے ہاں کلب کرکٹ نہیں ہے، جہلم ہو یا کراچی ٹیلنٹ کے لئے کلب کرکٹ کا ریواول ضروری ہے۔