احساس راشن پروگرام کے تحت 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت 80 لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے، جس کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے صارفین اور دکانداروں کے لیے احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر 40 فیصد تک رعایت ہوگی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن محمد حاکم، اسسٹنٹ کمشنر جہلم و سوہاوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ پہلے سے احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ موجودہ بینک اکاؤنٹس کو دوبارہ چیک کریں کہ وہ ایکٹو ہیں یا نہیں اس کی رپورٹ بینک سے لیں دوکانداروں کو پورٹل پر رجسٹر کروائے بینرز بنوائیں، بلاشبہ یہ ایک بہت اچھا اقدم ہے، ہمیں اپنے اردگرد جو بھی معاشرے کے مستحق افراد ہیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔