جہلم

جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگ فروش گرفتار

جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پتنگ فروش گرفتار 645 پتنگیں اور ڈوریں برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم افضال کو گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 645 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے جس کی کسی صورت اجازت نہ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button