جہلماہم خبریں

جہلم میں شادی کی تقریب میں خاتون سے پرس چھیننے والا چور مہمانوں کے ہتھے چڑھ گیا

جہلم: نجی میرج ہال میں ولیمہ کی تقریب میں خاتون سے پرس چھیننے والا چور مہمانوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ ولیمہ میں شریک افراد نے پرس چور کو چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے پرس چور کر حراست میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جہلم جی ٹی روڈ پر قائم نجی میرج ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی اس دوران باراتیوں کا روپ دھار کے آنے والے چور نے کمال مہارت سے خاتون کا پرس اڑالیا، باراتیوں نے پرس لیکر بھاگنے والے چور کو دبوچ لیا۔

ولیمہ کی تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں نے کھانا کھانے کی بجائے چور پر خوب ہاتھ صاف کئے چور کو پکڑ کر تھپڑوں، مکوں، تھڈوں، گھونسوں سے خوب مرمت کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پرس میں طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی موجود تھی، ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ولیمہ کی تقریب میں ایم این اے سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔ ملزم کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button