دینہ کے علاقہ سید حسین میں نامعلوم چور نجی سکول کا صفایا کر گئے

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چو ر پرائیویٹ سکول کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ، 2لیپ ٹاپ ، سی سی ٹی کیمروں کی ڈی وی آر، موبائل فون اور ریپیٹر گن لے کر فرار ہو گئے ، نقصان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی ، رپو رٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید حسین کے گیرین لیف ایلیمنٹری سکول میں چوری کی واردات ، نامعلوم چور رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور سکول میں توڑ پھوڑ کے ساتھ پڑا قیمتی سامان لاکھوں روپے مالیت کے 2عدد لیپ ٹاپ ، سی سی ٹی کیمروں کی ڈی وی آر ، موبائل فون اور ریپیٹر گن سمیت دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سکول کا عملہ جب صبح آ یا تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہو ئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا اور چور اپنا کام کر کے جا چکے تھے ، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔