دینہ

چیئرمین ڈیفنس کمیٹی چوہدری فرخ الطاف نے دینہ کے علاقہ بوہڑیاں دلیال کا درینہ مسئلہ حل کر دیا

دینہ: چیئرمین ڈیفنس کمیٹی پاکستان ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے عوام علاقہ کا درینہ مسئلہ حل کر دیا، تین گھنٹوں میں بوہڑیاں دلیال میں بجلی کا نیا ٹرانسفارمر لگوا دیا، عوام علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیفنس کمیٹی پاکستان ایم این اے چوہدری فرخ الطاف اور ڈاکٹر فضل الحق کی کاوش سے صرف 3 گھنٹوں میں بوہڑیاں دلیال میں نیا ٹرانسفرامر انسٹال کر دیا گیا جس پر اہل علاقہ اس کاوش پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تمام اہل علاقہ 2 دن سے بغیر بجلی کے گرمی میں پریشان حال تھے۔ بچے، بوڑھے بزرگوں کا گرمی کی وجہ سے کوئی پرسان حال نہ تھا، اسی طرح مال مویشیوں کے لئے پانی اور مساجد میں پانی کی شدید کمی پر سراپاء احتجاج تھے۔

ایم این اے چوہدری فرخ کے نوٹس میں یہ مسئلہ آتے ہی ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے نیا ٹرانسفرامر انسٹال کروا دیا، اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقعہ پر راجہ محسن اللہ کیانی بوہڑیاں، قاری زاہد محمود جامح شیخ السلام دلیال، معروف نقیب محفل میاں محمد عمر فاروق ہمدانی بوہڑیاں کھٹانہ، مرزا عبدالقیوم، چوہدری پرویز، مولوی یعقوب، راجہ شاہد اور اہل علاقہ چوہدری فرخ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button