جہلم

کلین اینڈ گرین پاکستان کا نعرہ کاغذی کارروائیوں تک محدود، جہلم کے گلی محلے گندگی کے ٹیلوں میں تبدیل

جہلم: وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان کا نعرہ کاغذی کارروائیوں تک محدود، اندرون شہر کے گلی محلے گندگی کے ٹیلوں میں تبدیل ، شہری سراپا احتجاج،شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے گرین اینڈ کلین پاکستان کا نعرہ بلند کیا جسے بلدیاتی نمائندوں نے ناکام بنانے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زورلگانا شروع کر رکھا ہے۔ اندرون شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں بھی کوئی صفائی کا معقول بندوبست نہیں اور نہ ہی ملحقہ آبادیوں میں فلتھ ڈپو بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں سے ملحقہ خالی پلاٹس فلتھ ڈپوؤں کی منظر کشی کر رہے ہیں جس کے باعث شہری تعفن کا شکار ہورہے ہیں ،اسی وجہ سے گلیوں میں پھیلنے والی گندگی سے بچے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو کلین اینڈ گرین مہم کو کامیاب بناتے ہوئے گلی محلوں اور مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی پر توجہ دینی چاہیے تھی لیکن بدقسمتی سے بلدیاتی نمائندوں کی عدم دلچسپی کیوجہ سے شہر کے گلی محلے گندگی کے ٹیلوں میں تبدیل ہو چکے ہیں ، دوسری جانب میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز کوڑے کو ایک جگہ اکٹھا کر کے آگ لگا دیتے ہیں جس کیوجہ سے فضائی آلودگی میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاہے۔

شہریوں چیئرمین میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہر سے ملحقہ علاقوں میں فلتھ ڈپو تعمیر کروائے جائیں تاکہ گندگی کا خاتمہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہری موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button