دینہاہم خبریں

دینہ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، نوسرباز بڑی چالاکی کے ساتھ دوکانداروں کو جعلی نوٹ تھما کر رفو چکر

دینہ میں جعلی نوٹوں کی بھرمار، نوسر باز بڑی چالاکی کے ساتھ دوکانداروں کو جعلی نوٹ تھما کر رفو چکر ہونے لگے، مہنگائی کے دور میں پسی عوام پہلے ہی بہت پریشان ہے، جعلی نوٹوں کی وجہ سے دوکاندار پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں جعلی نوٹوں کے باعث دوکاندار حضرات سر پکڑ کر بیٹھ گئے، آئے روز نوسرباز بڑی مہارت کے ساتھ خریداری کے بہانے دوکانداروں کو جعلی نوٹ تھما کر سودا اور اصلی پیسے بھی واپس لے جاتے ہیں۔

نوسرباز مختلف گرو کی شکل میں مین بازار، منگلا روڈ، جی ٹی روڈ اور ریلوے روڈ سے خریداری کرتے ہیں اور جعلی نوٹ بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ استعمال کر کے چلے جاتے ہیں، جعلی نوٹ جو بالکل اصلی نوٹ کی طرح ظاہر ہوتا ہے جس کو عام دوکاندار اس سے دھوکہ کھا جاتا ہے، متوسط طبقہ دوکاندار سارا دن محنت مزدوری کرتے ہیں اور شام کو جمع پونجی سے محروم ہو جاتے ہیں جس کے باعث دوکاندار حضرات سخت پریشان ہیں۔

تاجروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے تا کہ سادہ لو لوگ لٹنے سے بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button