کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی جانب سے محفل مشاعرہ اور کتاب میلہ کا اہتمام، معروف شاعر انور مسعود کی شرکت

جہلم: معاشروں کی تہذیب وتمندن میں ادبی نشستیں اور مشاعرے ایک درس گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
جہلم میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے محفل مشاعرہ اور کتاب میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے معروف مزاح نگاراور شاعر انور مسعود سمیت دیگر مقامی شعرا نے شرکت کی جس میں حاضرین محفل خوب محضوض ہوئے۔
محفل مشاعرہ اور کتاب میلہ میں پاکستان کے معروف شاعر انور مسعود نے اپنے مزاحیہ کلام سے لوگوں کو خوب محضوض کیا اور سرد موسم میں بھی محفل مشاعرہ کا جوش جمائے رکھا، کتاب میلہ 13دسمبر سے 17دسمبر تک رہے گا جس میں 50فیصدسستی کتابیں لی جا سکتی ہیں۔
مشاعرے کی اس محفل میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقامی شعراء نے بھی ا پنے خوبصورت کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد بھی وصول کی، ادبی سرگرمیاں ہماری ثقافت کا حصہ ہیں اور اس ثقافت کا فروغ ہم سب کی ذمہ داری بھی ہے۔
جہلم کی سرد شام میں ایک یادگار اور خوبصورت مشاعرے کا انعقادلوگوں کو مدتوں یاد رہے گا۔