جہلم

جہلم میں فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں صارفین کے کنٹرول سے باہر

جہلم: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی سبزی اور فروٹ کی مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام، فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں صارفین کے کنٹرول سے باہر، شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطا بق مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور فروٹ کی روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مقرر کر کے سرکاری نرخوں پر مبنی لسٹ جاری کر تی ہے سبزی منڈی کے آڑھتیوں اور سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے دکاند اروں نے سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا کر من مرضی کے نرخ مقرر کر کے صارفین کی کھال اتار نا شروع کر رکھی ہے ،صارفین کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پیاز، آلو، مٹر، ٹماٹر، مرچ و دیگر سبزیوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جو کہ غریب سفید پوش طبقہ کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کروانے میں نا کام ہوچکے ہیں۔

عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کی توجہ اس اہم معاملے کی جانب مبذول کرواتے ہوئے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button