جہلماہم خبریں

جہلم پولیس نے ملزمان سے 2 کلو ہیروئن، ایک کلو چرس، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم آصف ساکن مجاہد آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 2418 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار احمد پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 12 بور معہ کارتوس اور 1265 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم تصور محمود کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم زبیر جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button