جہلم

ہوشیار! بڑے سائز کے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری مہلت ختم ہونے کے قریب

جہلم: وفاقی حکومت نے 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو گزٹ نوٹیفکیشن میں بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کاآخری موقع فراہم کر دیا تاکہ وہ 31 دسمبر 2022 تک ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (بی ایس سی) کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کروالیں۔

اب ایک بار پھر زور دے کر کہا گیا ہے کہ نوٹ تبدیل کروانے کی یہ آخری تاریخ ہے آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کانٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدر و قیمت ختم ہو جائے گی۔

لہٰذا عوام سے درخواست ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کے اس آخری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 تک ہر صورت تبدیل کرا لیں تاکہ بچت کیئے ہوئے ان نوٹوں کی قدرو قیمت محفوظ بنائی جا سکے۔
ہوشیار! بڑے سائز کے پرانے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری مہلت ختم ہونے کے قریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button