جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 5 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد اقبال ولد سستا خان ساکن فیروز والا ضلع شیخو پورہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 72 راونڈز برآمد اور پتنگ فروش ملزم ندیم سجاد ولد بشیر احمد ساکن کالا دیو کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 300 عدد پتنگیں معہ 2 عدد دھاتی ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گلریز ولد اظہر اقبال ساکن جادہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 بوتل ولایتی شراب برآمد اور علی اکبر ولد اظہر اقبال ساکن جادہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم محمد کامران ولد محمد اصغر ساکن نیا محلہ جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 60 عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔