جہلم

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

جہلم: شہر میں میونسپل کمیٹی سے متعلقہ مسائل اور شکایات کے حل کے لیے گزشتہ روز ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم نے کھلی کچہری لگائیں جس میں چیف آفیسر سردار آفتاب احمد خان، میونسپل آفیسر ریگولیشن، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر سمیت اعلی افسران نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں درجنوں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم بابر صاحب دین نے تمام متعلقہ افسران کو فوری طور پر مسائل حل کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔

شہریوں نے عوامی مسائل سننے پر ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جہلم بابر صاحب دین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ایک ہفتہ قبل یہاں تعینات کیا گیا ہے ہم شہر کے اہم مسائل کو فوری اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، انشاء اللہ شہری بہت جلد شہر میں بہتری محسوس کریں گے اور کھلی کچہری کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button