پنڈدادنخاناہم خبریں
پنڈدادنخان میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری، ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے، تین مسلح ڈاکو نوجوان سے 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
حامد علی نامی نوجوان کسلیاں سے پنڈدادنخان آ رہا تھا، سوڈی گجر بی ایچ یو کے قریب تین مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واقعہ شام ساڈھے سات بجے کے قریب پیش آیا، تھانہ پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات ہے۔
سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں مسلح ڈکیتوں کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔