جہلم

جہلم کی سبزی منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی

جہلم کی سبزی منڈی گندگی اور غلاظت کے باعث شہریوں کے لئے وبال جان بن گئی، مارکیٹ کمیٹی صفائی کروانے میں بری طرح ناکام، صارفین کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کی حالت زار ناگفتہ بہہ ہے، اس کے چاروں اطراف گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، سبزی منڈی میں سارا دن ٹرکوں ، ٹریکٹرٹرالیوں اور ریڑھیوں کی آمدورفت سے ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہو چکا ہے۔

سبزی منڈی میں داخلے سے قبل گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والا تعفن وبائی امراض پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جبکہ ٹریفک جام ہونے کیوجہ سے دور دراز سے خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو سخت مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سبزی منڈی سے ملحقہ علاقوں کے شہریوں کوبھی گندگی کی وجہ سے شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

مارکیٹ کمیٹی اپنے فرائض سرانجام دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو چاہیے کہ روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کی صفائی ستھرائی پر توجہ مرکوز کریں تا کہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button