دینہ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں پنجابی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

دینہ: گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دینہ میں پنجابی ثقافت کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا ، تقریب میں مہمان خصوصی چوہدری محمد معروف چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع جہلم، ملک صفدر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل دینہ تھے۔

دیگر معزز مہمانوں میں خصوصی شرکت حاجی چوہدری محمد رشید (ر) مدرس ادارہ ہذا، چوہدری شعیب اور سرفراز (اے ای اوز ایلیمنٹری ونگ) شعر خوان ماسٹر شکور نے کی، ماسٹر شکور نے اپنے پوٹھوہاری شعروں سے محفل کا لطف دوبالا کر دیا۔

نقابت کے فرائض ملک نعمان امتیاز اور محمد طیب نے سر انجام دئیے۔ ماسٹر مبشر، سجاد شاہ نے پنجاب کی ثقافتی” سمی میری وار ” پیش کر کے حاضرین کی بے پناہ داد وصول کی۔ دیگر اساتذہ کرام نہوں نے بڑھ چڑھ کر اس تقریب کی کامیابی کے لئے کام کیا ان میں ملک نعمان، سجاد شاہ، طیب، تنویر، قاری غلام علی، ظہور الحسن، وسیم بابر، رضا قریشی اور دیگر ساتھی شامل تھے۔

خواتین اساتذہ مس شنیلہ، مس زہرہ اور مس سعدیہ نے کامل کی سٹیج سجاوٹ کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ طلباء نے تلاوت، نعت، سیف الملوک کے بعد پنجابی ثقافت کے اظہار کے لئے خاکے، ٹیبلو، شعر خوانی کر کے بے پایاں داد وصول کی۔ میڈیا کی طرف سے خصوصی شرکت ماجد آفریدی، افضل، سید ذوالقرنین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button