دینہ

ریسکیو 1122 دینہ آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد

دینہ: ریسکیو 1122 دینہ آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد اور ریسکیو دینہ آفس کے انچارج سید سیف اللہ شاہ اور اہلکاروں نے پودے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ریسکیو 1122 کے آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کیلئے پروگرام کاانعقاد کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر ریسکیو 1122 آفس دینہ کے انچارج سیدسیف اللہ شاہ اور اہلکاروں نے بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سعیداحمد نے آفس کی بلڈنگ کے اندر اور باہر پودے لگائے، ان کے علاوہ انچارج دینہ ریسکیوآفس اور اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے حصے کے پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسعیداحمد کا کہناتھاکہ شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے، تمام ریسکیو 1122 کی بلڈنگ کے حاطہ میں پودے لگائے جارہے ہیں، ملک کو شاداب اور کلین بنانے کیلیے سب کو اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا لگاناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button