جہلم

جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مفاہمتی یاداشت

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ اور سینئر پروگرام منیجر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ شمس السلام کے مابین 13 ستمبر 2022ء کو ایک مفاہمتی یاداشت (MOU) پر دستخط کئے گئے۔

مفاہمتی یاداشت کے تحت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں اپناکاؤنٹرقائم کرے گا، جس سے ضلعی سطح پربیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کی تلاش میں معاونت ہوگی اور بہت جلد جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں پنجاب جاب سینٹر کامرکز کام شروع کردے گا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جاب سسٹم کی تنصیب بھی جلد ان کا ٹیکنیکل سٹاف کردے گا اور سسٹم آپریٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ملازم کسٹمرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے موجود ہوگا، اس اقدام سے ضلع جہلم کے بیروزگار نوجوان آسانی سے چیمبر آفس سے آن لائن جاب اپلائی کرسکیں گے۔

اس اقدام سے بزنس مین کو افرادی قوت اور بیروزگار نوجوانوں کو اچھے روزگار کے مواقعے ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button