متاثرین سیلاب کی امداد کے پروگرام میں خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تعاون مثالی رہا۔ مشتاق برگٹ

جہلم: متاثرین سیلاب کی امداد کے پروگرام میں خیرپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کاتعاون مثالی رہا، سابق صدرایف پی سی سی آئی شبنم ظفر اور صدر خیرپور چیمبر آف کامرس چوہدری محمدبشیرآرائیں ہمارے شانہ بشانہ رہے۔
ان خیالات کا اظہار جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ نے خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اپنے سہہ روزہ ریلیف پروگرام کے اختتام پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپورکوشش کی ہے کہ حقدارکواسکاحق ملے حالانکہ میری نظرمیں اکثریت متاثرین کی ہے۔
اس موقع پرعمرمشتاق برگٹ نے 8 لاکھ 52 ہزار 290 روپے مالیت کے خیمے محترمہ شبنم ظفر کے حوالے کئے جو مختلف علاقوں میں متاثرین سیلاب تک یہ خیمے پہنچائیں گی جو کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔
آخر میں عمرمشتاق برگٹ نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر کی طرف سے بہترین خدمات پرمیڈم شبنم ظفر اورخیرپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرچوہدری محمدبشیرآرائیں کے علاوہ سینئرنائب صدراورنائب صدرکویادگاری شیلڈز دیں جبکہ سابق صدرایف پی سی سی آئی میڈم شبنم ظفر نے جہلم چیمبرآف کامرس عمرمشتاق برگٹ کوشیلڈ پیش کی۔