جہلم

صوبائی الیکشن 2023؛ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ

جہلم:ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر میں انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو شیڈول ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ امیدوار 12 سے 14 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، تاہم اب اس میں دو دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پہلے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 مارچ تھی جو اب 16 مارچ کردی گئی ہے، جب کہ باقی تمام شیڈول الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن 8 مارچ 2023 کے مطابق برقرار ہے۔

ضلع جہلم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے مقابلہ شروع ہو گیا۔ پی پی25,26,27 میں پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان مسلم لیگ(ن)، تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹس کے لئے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بمقابلہ پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ( ن) بمقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے جبکہ ٹکٹوں کی دستیابی کے بعد پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدوار اپنی ہی جماعتوں کے امیداروں کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔

ضلع بھر میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button