
جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل، فوری چارج سنبھالنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد عمران انچارج سی آئی اے سے ایس ایچ او سٹی تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر قمر سلطان ایس ایچ او منگلا سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سول لائنز تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر احسان عباس کو ایس ایچ او سوہاوہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او کالا گجراں تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر عمران احسان عباس کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ دینہ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر نثار احمد کو ایس ایچ او چوٹالہ سے ایس ایچ او منگلا کینٹ تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر محمد الیاس کو ایس ایچ او تھانہ صدر سے تبدیل کر کے ایس ایچ او چوٹالہ تعینات کر دیا گیا۔
انسپکٹر محمد عرفان جیلانی ایس ایچ او پنڈدادنخان سے تبدیل کر کے ایس ایچ او سوہاوہ تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر ناصر محمود ایس ایچ او سٹی سے تبدیل کر کے ایس ایچ او ڈومیلی تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر عبدالرحمٰن ایس ایچ او سول لائنز سے تبدیل کر کے ایس ایچ او پنڈدادنخان تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر عثمان تصدق انچارج چوکی دھریالہ جالپ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او جلالپور شریف تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر مطلوب حسین ندیم منگلا کینٹ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او للہ تعینات کر دیا گیا، سب انسپکٹر بدر منیر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں سے تبدیل کر کے ایس ایچ او صدر تعینات کر دیا گیا۔
انسپکٹر ظہیر الدین بابر ریڈر ڈی پی او جہلم سے انچارج سی آئی اے تعینات کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر چوہدری محمد افضل کو ریڈر ٹو ڈی پی او جہلم تعینات کر دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آپ کی ذمہ داری میں اضافہ ہو گیا ہے، میں امید کرتا ہوں آپ اپنے فرائض تندہی،محنت اور لگن سے سر انجام دیں گے۔