جہلم
گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت میں سپورٹس گالا، چوہدری زاہد اختر نے پودا لگا کر افتتاح کیا

جہلم: گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت میں سپورٹس گالا کا انعقاد ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری زاہد اختر نے پودا لگا کر سپورٹس گالا کا آغاز کیا، اس موقع پر اساتذہ اکرام موجود تھے۔
مہمان خصوصی چوہدری زاہد اختر نے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات بھی تقسیم کیے۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدر ی زاہد اختر نے کہاکہ آج مجھے دلی خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نوجوان نسل کھیلوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہے مجھے ان کا مستقبل روشن نظر آرہاہے کیونکہ جو نوجوان صحت مند سرگرمیوں میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی پوشیدہ صلاحیتیں نکھرکر سامنے آتی ہیں اوروہ زندگی کے کسی بھی میدان میں شکست نہیںکھاتے چاہے وہ تعلیمی میدان ہو ،یاکھیل کا میدان فتح ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔