دینہاہم خبریں

دینہ میں خاوند نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار

دینہ میں خاوند نے گھریلو ناچاکی پر اپنی بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم گرفتار، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی شام کو دینہ کے محلہ آزاد شاہ میں منیر شاہ نامی شخص نے گھریلو ناچاکی پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی دینہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دینہ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button