جہلم

جہلم شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

جہلم: شہر میں ٹریفک حادثات میں اضافہ، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں، ٹریفک پولیس ٹریفک رواں دواں رکھنے کی بجائے چالان کرنے میں مصروف، شہریوں کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح کے علاقوں میں آئے روز حادثات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، حادثات کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق متوسط و غریب گھرانوں سے ہوتا ہے۔غریب طبقے سے تعلق رکھنے والوں میں بہت سے افراد اپنے گھروں کے واحد کفیل ہوتے ہیں جبکہ بیشمار افراد حادثات میں زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ بے ہنگم ٹریفک رش اور برق رفتار زندگی نے حادثات کو جنم دینا شروع کر رکھا ہے۔

شہر میں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ چنگ چی رکشہ اور ویگنوں والے مسافروں کو چلتی گاڑیوں سے نیچے اتار دیتے ہیں جو کہ حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ایسے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے ان کی پشت پناہی میں مصروف عمل ہیں۔ جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات کی روک تھام کے لئے ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی پروگرام مرتب کئے جائیں تاکہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو سکے اور کم عمر ڈرائیوروں پر گاڑیاں و رکشے چلانے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button