جہلم
جہلم میں فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر چوٹالہ پولیس کی قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کے خلاف اہم کارروائی، اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم اسامہ نے 2019 میں فائرنگ کر کے شہری رفاقت کو قتل کیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔