سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار مزدہ لوڈروں میں تصادم سے تین افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی علاقہ مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار مزدا لوڈر نے آگے جانے والے مزدا لوڈر کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 33 سالہ شاکر محمود ولد غلام رسول، 34 سالہ مہتاب ولد امجد اور 35 سالہ فیض احمد ولد شیخ علی شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔