جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا بی ایچ یو چک خاصہ کا دورہ، طبی سہولیات کو بہتربنانے کی ہدایت، مریضوں سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے بنیادی مرکز صحت چک خاصہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انچارج بی ایچ یو سے سینٹر میں دستیاب طبی سہولیات اور مریضوں کے علاج کیلئے مشینری بارے معلومات حاصل کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے عملہ کے رویہ،، دستیاب ادویات، ٹیسٹوں اور دیگر امور کے بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات اور بروقت علاج فراہم کیا جائے۔