موسم شدید سرد ہونے سے جہلم میں مچھلی کی فروخت بڑھ گئی، قیمتوں میں بھی اضافہ

جہلم: موسم سرد ہونے سے مچھلی کی فروخت بڑھ گئی تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی فروخت کرنے والے دکانداروں تک پہنچ گئے، گزشتہ سالوں کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مچھلی کا استعمال بھی اب آسان نہیں رہا مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد مچھلی دیکھ سکتے ہیں خرید کا استعمال نہیں کرسکتے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال مچھلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک برس میں دیگر اشیاء کی طرح مچھلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، اس لئے مچھلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جس کیوجہ سے فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button