نواز شریف کی قیادت میں جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے، بلال اظہر کیانی

دینہ: بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی صل کر کے ملک میں دوبارہ ترقی اور خوشحالی لے کر آئے گی، میاں نواز شریف کی قیادت میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے، ملک میں دوبارہ خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو گا۔ ملک میں اگر ترقی ہوئی ہے تو وہ صرف میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے۔

حلقہ این اے 60 جہلم ون سے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما بلال اظہر کیانی نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 60 کی عوام کے تمام مطالبے پورے ہوں گے، تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس ، ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہوگی۔ قوم 8 فروری کو بھر پور طریقے سے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دے اور بھاری اکثریت سے مجھے کامیاب بنائیں اللہ نے کامیاب کیا تو انشاء اللہ جہلم کی تقدیر بدل دیں گے۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم صرف مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، میاں نواز شریف کے چاہنے والے شیر 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو چوتھی بار ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے تا کہ ملک دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہو سکے۔ گندی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، آج وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے لیے بجلی اور گیس سستی فراہم کرنا بھی اولین ترجیح ہوگی۔

اس موقع پر بلال اظہر کیانی نے نائب ناظم سٹی دینہ ملک وقار احمد اور سابق جنرل کونسلر ملک صدیق سے بھی ملاقات کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button