من مانے ریٹ پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم:ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ، سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی اور قیمتوں کا جائزہ لیا، مارکیٹ حکام سے تفصیلات حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزی اور پھلوں کی ڈیمانڈ و سپلائی پر مارکیٹ کمیٹی حکام سے تفصیلات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے مختلف آڑھتیوں سے منڈی اور بازار میں قیمتوں کے فرق بارے گفتگو کی۔

آڑھتیوں نے بتایا کہ سردی کے موسم میں سبزیوں کی سپلائی بہت کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں حالیہ موسم میں شدید سردی کے باوجود جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ منڈی اور مارکیٹ میں مناسب منافع ضرور رکھیں لیکن من مانے ریٹ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button