جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگوں اور ڈوروں کی بڑی کھیپ برآمد

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو پتنگ فروش ملزمان گرفتارکر کے پتنگوں اور ڈوروں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم یاسر یونس کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 5780 پتنگیں اور 105 عدد ڈوریں برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم مسلم خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 200 پتنگیں اور ایک عدد رولر ڈور برآمد کر لی گئیں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر کو آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button