جہلم پولیس کی جانب سے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے پہلے بیچ کے کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے پر ڈی پی او آفس جہلم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کو پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔
جہلم پولیس کی جانب سے پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کے پہلے بیچ کے کامیابی سے انٹرنشپ مکمل کرنے پر ڈی پی او آفس جہلم میں تقریب کا انعقاد،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے شرکاء کو پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،پولیس یوتھ انٹرنشپ pic.twitter.com/HvBHWtl6XZ
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) October 24, 2023
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا ہے۔ پولیس یوتھ انٹرنشپ پروگرام شہریوں اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔