Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: غزہ پر پارٹی لیڈر کے موقف سے اختلاف، سینئر لیبر رہنما عمران حسین شیڈو کابینہ سے مستعفی
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

غزہ پر پارٹی لیڈر کے موقف سے اختلاف، سینئر لیبر رہنما عمران حسین شیڈو کابینہ سے مستعفی

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 9 نومبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

لندن، لوٹن: شیڈو منسٹر برائے نیو ڈیل فار ورکنگ پیپل عمران حسین نے لیبرپارٹی کے لیڈر کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور کہا کہ ضمیر کی آواز کی خاطر میں موجودہ پوزیشن پر کام نہیں کرسکتا، ہرملک کو اپنے دفاع کاحق حاصل لیکن جنگی جرائم کرنے کا نہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی خون ریزی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ترجمان لیبرپارٹی نے اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ جنگ میں توقف بحران کاحقیقت پسندانہ حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سینئر پاکستان نژاد رہنما عمران حسین نے غزہ کی صورت حال کے حوالے سے پارٹی لیڈر کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے شیڈو کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ عمران حسین شیڈو منسٹر برائے نیو ڈیل فار ورکنگ پیپل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ لیبر پارٹی کے ایجنڈے پر کاربند رہیں گے لیکن وہ پارٹی لیڈر سر کیئر اسٹارمر کے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اپنائے گئے موقف سے اتفاق نہیں کرتے۔

لیبر پارٹی کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ میں توقف، بحران سے نمٹنے کا حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔ سرکیئر اسٹارمر نے جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے کے لیے یہ دلیل دی تھی کہ اس سے حماس کو مزید حملے کرنے کی سہولت ملے گی۔ شیڈو ایجوکیشن سیکرٹری بریجٹ فلپسن نے بھی پارٹی لیڈر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی تنازع منجمد کر دے گی اور حماس کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع ملے گا۔

عمران حسین نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے اپنے استعفے میں کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر چیرٹی اداروں کی طرح فوری جنگ بندی کو درست سمجھتے ہیں اوریہ موجودہ خون ریزی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ضمیر کی آواز کی خاطر میں موجودہ پوزیشن پر کام نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کی واضح طور پر مذمت کی اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ تمام ممالک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن بین الاقوامی قوانین کو توڑتے ہوئے جنگی جرائم کرنے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے۔

عمران حسین نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں متعدد بار اس بات کو دہرا چکے ہیںکہ انسانی حقوق کا دنیابھر میں احترام کیا جانا چاہئے اور جہاں بھی اس کی خلاف ورزی ہو ،اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی سے بھی بری صورت حال ہے اور جنگ بندی سے علاقے میں امداد کی فوری منتقلی کے علاوہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ سرکیئر اسٹارمر کے ایک ریڈیو انٹرویو میں یہ کہنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے کہ غزہ کی بجلی و پانی بند کرنے کا اسرائیل کو حق حاصل ہے تاہم بعد میں ان کی وضاحت سے صورت حال واضح ہوئی، اب انہیں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کرنا چاہئے۔

لیبر پارٹی کے میئر لندن صادق خان، گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم، لیبر سکاٹش لیبر انس سرور سمیت 60 سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور 250 کونسلر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ متعدد لیبر کونسلر بطور احتجاج پارٹی سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

عمران حسین 2015 کے انتخابات میں بریڈفورڈ ایسٹ کی نشست سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ، وہ اس سے قبل ورک، جسٹس اور انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے شیڈو منسٹر بھی رہ چکے ہیں۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فنڈز کی عدم فراہمی اور کام کی بندش کے خلاف کھیوڑہ میں احتجاج
8 دسمبر, 2023
اجنبیوں سے دوستانہ گفتگو ذاتی فلاح کے لیے مفید قرار
8 دسمبر, 2023
جماعت اسلامی سارا سال عوام کے درمیان موجود رہتی ہے۔ ڈاکٹر قاسم محمود، سید ضیاء اللہ بخاری
8 دسمبر, 2023
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
8 دسمبر, 2023
دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام پر کار کھائی میں جا گری، لیڈی ہیلتھ ورکر شدید زخمی
8 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

منتخب حکومت کو اقتدار منتقل ہونے پر ہی پاکستان بحران سے نکل سکتا ہے، امجد ملک

8 دسمبر, 2023

یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے، میاں منیر ہانس

8 دسمبر, 2023

میاں نواز شریف کی بریت جمہورت کی فتح ہے، رہنما ن لیگ ہالینڈ

8 دسمبر, 2023

اسکاٹ لینڈ: مجاہد اسلام کی اہلیہ صبینہ اسلام آتشزدگی سے جاں بحق

8 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں