راجہ سفیر اکبر کی جانب سے ہائی سکول موہڑا کلیال میں زیر تعلیم بچوں کیلئے خوبصورت مسجد کا تحفہ

سوہاوہ: گورنمنٹ ہائی سکول موہڑا کلیال میں زیر تعلیم بچوں کیلئے سابق چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر کی طرف خوبصورت مسجد کا تحفہ دینے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر کہا کہ اس سکول میں زیر تعلیم بچوں کے نماز پڑھنے کیلیے سکول مسجد نہیں تھی، طلباء کو مسجد بنا کر دینے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ زیر تعلیم بچے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور نماز بہت با جماعت مسجد میں ادا کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ مسجد کا قیام صدقہ جاریہ ہے اور اس مسجد کو اپنے والد گرامی کے نام کے ساتھ منسوب کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اللہ کریم اپنی بارگاہ میں اس نیکی کو قبول کرے اور مجھ سمیت سب کے والدین کا آخرت کا سفر آسان کرے۔
اس موقع پر سکول کے طلباء نے راجہ سفیر اکبر کا پھول کی پتیوں سے استقبال کیا اور سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر شاہد بشیر اور جملہ سٹاف نے راجہ سفیر اکبر کا شکریہ ادا کیا۔