دینہ

تاجدار مدینہ ﷺ کی آمد سے کفر کے بادل چھٹ گئے۔ علامہ مفتی فضل رسول

دینہ: نواحی علاقہ ڈھوک کھوکھر کی معروف شخصیت راجہ شہزاد اور راجہ وقار کے والد محترم راجہ عبدالجبار کا سالانہ ختم و محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تقریب ان کی رہائش گاہ ڈھوک کھوکھر میں ادا کی گئی، تقریب میں معروف نعت خواں محمد آصف چشتی لاہور نے خصوصی طور پر شر کت کی۔

تقریب میں علامہ مفتی فضل رسول نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تاجدار مدینہ کی آمد سے کفر کے بادل چھٹ گئے نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تاجدار ختم نبوت بنا کر اور ہمیں آپ کا امتی بنا کر ہم پر عظیم احسان کیا ہے، نبی کریم ﷺ کا امتی ہو نا ہمارے لیے بڑی فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ شہزاد اور راجہ وقار کے والد محترم راجہ عبدالجبار (مرحوم) علاقہ کی عظیم شخصیت تھے، ان کی خدمات بے شمار اور قابل تعریف تھیں ،اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

محفل میں لاہور سے آئے ہوئے نعت خواں محمد آصف چشتی نے بہترین انداز میں کلام پیش کر کے معززین کے دل مو لیے۔ محفل میں علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ لیاقت علی، راجہ اظہر، چوہدری سفیر، مرزا اسماعیل، مرزا شکیل، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button