جہلماہم خبریں

ڈی پی او جہلم نے سائلین کو ذلیل کرنے والے کرپٹ افسران اور ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

جہلم: ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن نے تھانوں میں تعینات کرپٹ اور سائلین کو ذلیل کرنے والے افسران اور ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن نے گزشتہ رات پولیس چوکی کینٹ جہلم میں دینہ کے نوجوان کی ہلاکت کے بعد فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس چوکی کینٹ کے انچارج اور محرر کو نہ صرف فوری طور پر گرفتار کروا دیا بلکہ مدعی کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے میرٹ پر تفتیش کا حکم جاری کیا۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او جہلم رانا طاہر الرحمٰن کو فوری طور پر سفارشی نااہل اور تھانوں کو ذاتی جاگیر سمجھنے والوں کو فوری طور پر تھانوں سے تبدیل کر کے ایماندار فرض شناس اور قابل افسران کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل معطل رہنے والے اور محکموں میں اچھی شہرت نہ رکھنے والے ایس ایچ اوز نہ صرف محکمے کی بدنامی کے باعث بنتے ہیں بلکہ شہریوں کے ساتھ ناانصافی اور ناقص تفتیش سے شریف اور باعزت شہریوں کی بدنامی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button